ایف سی فورس کی بلوچستان میں کرروائی ،بارودی مواد برآمد

کوئٹہ: پاک فوج بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں باروری مواد برآمد کرلیا۔

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف بلوچستان  نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے قمر دین کاریز میں کامیاب کارروائی کی۔ کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے انٹیلیجنس بنیادوں پر کروائی کرتے ہوئے 235 کلو وزنی 21 ای ڈیز برآمد کرلیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دھماکہ خیز مواد محرم الحرام میں تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔