خامیوں کی نشاندہی کرنےپرسوشل میڈیاکامشکورہوں گا ، شیخ رشید

sheikh-rasheed

اسلام آباد : وزیرریلوےشیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ  خامیوں کی نشاندہی کرنےپرسوشل میڈیاکامشکورہوں گا۔

نو منتخب وزیر ریلوےشیخ رشیدنےعہدے کا حلف اٹھانے کے بعد  اپنی پہلی  نیوزکانفرنس میں  کہاکہ سی پیک ریلوےمنصوبوں کوترجیح بنیادوں پرمکمل کیاجائےگا،پنڈی لاہورٹریک ٹرین کی اسپیڈ160کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی۔

شیخ رشید نےکہاکہ کوشش ہوگی لاہورسےاسلام آبادسفر3گھنٹےہو،کراچی سےخیبرتک ٹریک کےدونوں طرف درخت لگائیں گے،تمام منصوبوں میں ہرممکنہ بچت یقینی بنائی جائےگی،اسٹیشنزکےساتھ فوڈاسٹریٹ بنائی جائیں گی۔

وزیرریلوےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوےمیں سرمایہ کاری کیلئےاوورسیزپاکستانیوں کوسہولت دیں گے،ریلوےاراضی پرقابض افرادسےقبضہ جلدختم کرانےکی کوشش کرینگے،ریلوےمیں کرپشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا،خامیوں کی نشاندہی کرنےپرسوشل میڈیاکامشکورہوں گا ۔

انھوں نے مزید کہاکہ ریلوےبوگیوں کوٹینڈرکرنےکےلیےجلداشتہاردیں گےچکلالہ اورمارگلہ اسٹیشن کوفوری اَپ گریڈکرنےکافیصلہ کیاہے،پنڈی سےملتان اورپنڈی سےکراچی ٹرین چکلالہ سےشروع کریں گے۔

شیخ رشید  نے کہاکہ ریلوےملازمین کےلیے5ہزارکوارٹرتعمیرکریں گے،32ریلوےاسٹیشنزکوبھی اَپ گریڈکرنےکافیصلہ کیاہے ۔

وزیرریلوےشیخ رشیدنےریلوےاصلاحات کےلیےڈیڈلائن دےدیتے ہوئے کہاکہ 30روزمیں پاکستان ریلوےمیں اصلاحات لائیں گے ۔