فرانس نے پیرو کو 0-1 سے شکست دے دی

ماسکو: روس میں جاری فیفا  ورلڈ کپ میں فرانس اور پیرو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں ،فرانس نےپيروکو0-1 سےشکست دے دی۔

میچ کے  فرسٹ ہاف میں ہی  فرانس کی جانب سے گول اسکور کیا جاچکا تھا جب کہ  پیرو کی ٹیم باقی رہ جانے والے وقت میں گول اسکور کرنے کی تگ و دو کرتی رہی لیکن اس کی یہ خواہش حریف ٹیم کے بہترین ڈیفنس کی وجہ سے پوری نہ ہوسکی ہے اور مقررہ وقت پورا ہونے تک فرانس نے  ایک گول کی برتری سے فتح حاصل کی۔

اس سے قبل آج ہی کھیلے گئے  میچ میں آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ  برابر ہوگیا تھا  جبکہ آج کا تیسرا میچ  ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔