فٹبال ورلڈ کپ 2018:  بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0-2 سے شکست دے دی

سینٹ پیٹرزبرگ: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0-2 سے شکست دے دی۔

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کا تیسری پوزیشن کا مقابلہ بیلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ جس کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا، بیلجیئم کے کھلاڑی میونائر نے کھیل کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلوائی۔

اس کے بعد بیلجیئم کی ٹیم کے کپتان ہیزارڈ نے دوسرا گول کرکے اسکور 0-2  کردیا اور میچ کے اختتام تک برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی کا فائنل 15 جولائی اتوار کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔