فیفا ورلڈ کپ 2018: میسی الیون ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے پری کوارٹر میچ میں فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

روس میں جاری ورلڈ کپ 2018 کا پہلا پری کوارٹر میچ آج فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے شکست دے دی۔

پہلے پری کوارٹر میچ کا آغاز  تیز رفتاری سے ہوا اور میچ کے 12ویں منٹ میں فرانس نے گول کرکے 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ لیکن تھوڑی ہی دیر بعد ارجنٹینا نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا اور ہاف ٹائم تک مقابلہ 1-1 گولز سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے اپنا دوسرا گول کرکے اسکور 1-2 کردیا۔ لیکن اس کے بعد فرانس کی جانب سے زیادہ منظم حملے کیے گئے اور مزید 3 گولز اسکور کیے گئے۔

اضافی وقت ملنے پر ارجنٹینا نے تیسرا گول کیا اور اسکور 3-4 کردیا لیکن کھیل کے اختتام تک ارجنٹینا مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی اور ایک گول کی وجہ سے میسی الیون ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

واضح رہے کہ آج کے دوسرے مقابلے میں یوراگوئے اور پرتگال کا ٹکراؤ ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات کے 11 بجے شروع ہوگا۔