گیس اسٹیشن پر کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون

saudia

 مروت بخاری گیس اسٹیشن پر سپروائزر کے عہدے پر کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق43 سالہ مروت بخاری پہلی سعودی خاتون ہیں جو گیس اسٹیشن پر کام کرتی ہیں ۔خاتون 4بچوں کی ماں ہیں ۔

انھیں کچھ عرصہ قبل ہی گیس اسٹیشن پر سپروائزر کے طور پر ترقی دی گئی تھی ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ نقاب میں ہونے کے باوجود بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ ابتداء میں انہیں یہ کام کرنے سے پہلے اپنے خاندان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پھر انہوں نے سب کو قائل کرلیا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خواتین کو ڈرائیونگ کرنے اور کھیلوں میں حصہ لینے جیسے کئی اقدامات اْٹھائے ہیں۔

سعودی عرب کی یہ خاتون ان دنوں انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔