شمالی وزیرستان: پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے حملہ، 3 اہلکار شہید

پشاور: شمالی وزیر ستان میں پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحدپار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے بارڈر شوال پر پاکستانی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ حملہ آواروں کی فائرنگ کی زد میں آکر تین سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔ فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں کے حملے میں حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب، عثمان شدت پسندوں سے مقابلے کے دوران شہید ہوئے۔