اوورسیزپاکستانیوں کےلیےفول پروف ووٹنگ سسٹم بنایاگیاہے،ندیم قاسم

ECP

اسلام آباد : ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندرپار پاکستانیوں کو پہلی بار ووٹ کا حق دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کی اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ سےمتعلق نیوزبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے رہنمائی کے لئے آگاہی پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا ہے، ویڈیو پیغام سرکاری ٹی وی اور اخباروں میں اشتہار بھی دیا جائے گا، اس حوالے سے اب تک 10 لاکھ افراد نے ویب سائٹ دیکھی، 7لاکھ وہ لوگ ہیں جن کے پاس نائیکوپ یا مشین ریڈبل پاسپورٹ ہیں، امید ہے کہ آخری دنوں میں زیادہ سے زیادہ ووٹ رجسٹرڈ ہوں گے۔

ندیم قاسم نے بتایا کہ نائیکوپ اور مشین ریڈبل پاسپورٹ ہولڈر ہی رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں، رجسٹریشن کے بعد دیے گئے ای میل پر پاس کوڈ 14 اکتوبر سے پہلے دیا جائے گا اور پاس کوڈ پاکستانی وقت کے مطابق صبح  8 سے شام 6 بجے تک جاری ہوگا، یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے اس کی رپورٹ پارلمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہناتھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جارہا ہے اور 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے، انتخابات میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہوچکا ہے جو 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔