افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر غیرملکی فضائی حملے

کابل: افغان صوبے ننگرہار میں غیر ملکی فضائی حملوں میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگیانی اور آچین میں غیر ملکی افواج نے فضائی حملے کیے جس میں شدت پسندتنظیم  داعش کے 12 جنگجو مارے گئے جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فضائی حملہ خوگیانی کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ ضلع آچین میں ہونے والے فضائی حملے میں 8 جنگجو مارے گئے۔

افغان صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہناتھا کہ غیر ملکی افواج کے حملوں میں داعش کے جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی