پاکستان میں مظاہروں کے بعد گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ترک کیاگیا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے پاکستان میں سفیر نے بتایا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ترک کردیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اُٹھائیں گے، ایسے واقعات انتہاپسندی کو فروغ دیتے ہیں، سفارت کاری سے اس مسئلے کو حل ہونا چاہیے۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ترک وزیرخارجہ نے بھی پاکستان کےمؤقف کی تائیدکی۔

انھوں  نے مزید کہاکہ ایسےواقعات انتہاپسندی کو فروغ دیتےہیں ایسےمعاملےسےنمٹنےکےلیےمربوط حکمت عملی اپناناہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک نے گستاخانہ خاکوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، گستاخانہ خاکوں کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہوگیا کہ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ٹل گیا،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا،ڈچ وزیرخارجہ سے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ ہالینڈ میں خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا اخلاقی فتح ہےہالینڈ کےسفیرنےبتایاکہ حکومت کااس سے کوئی تعلق نہیں ۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ  میری  آئندہ بھی  خواہش ہو گی کے اس  قسم  کے واقعات سے چھٹکارا  حاصل کرنے کے لیے  ہمیں  ایک مربوط  حکمت  عملی  اپنانی  ہو گی اور  اس کے  بارے میں  سوچنا  ہو گا میں  پھر  اس بات  کو  دہراتا  ہو ں  کے نیویارک میں  اس مسئلے  کو  ضرور  اجاگر کروں  گا  ۔