پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوجائےگی، ہارون لوگارٹ

لاہور: پاکستان کے دورے پر آئے آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کی خواہش رکھتا ہوں ۔ مجھے امید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوجائے گی۔

لاہورمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ کا کہنا تھا کہ لاہورآکربہت اچھا لگ رہاہے۔

ہارون لوگارٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ بہت اچھےطریقےسےمنعقدکی جارہی ہے اور میری خواہش ہےاس مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کروں۔

لوگارڈ نے کہا کہ لاہوری کھانے اورلاہورکے لوگ بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوجائے گی۔