ایم کیوایم پاکستان کےرہنماعلی رضاعابدی پارٹی رکنیت سےمستعفی

Ali-Raza-Abidi

کراچی : ایم کیوایم پاکستان کےرہنماعلی رضاعابدی پارٹی رکنیت سےمستعفی ہو گئے۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اپنا استعفا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کو بھجوایا ہے۔

علی رضا عابدی نے اپنے استفے میں پارٹی رکنیت چھوڑنے ذاتی وجوہات بتائی ہیں جبکہ  ذرائع کے مطابق استعفےکی وجہ این اے243ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملناہے اورعلی رضا عابدی نے این اے 243 پر ضمنی انتخاب کے لیے نظر انداز کیے جانے پر دل برداشتہ ہوکر استعفا دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 243 پر علی رضا عابدی کی جگہ فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔