شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغزات نامزدگی کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چینج کردیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی ون سے امیدوار ہیں جن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو درخواست گزار مسعود احمد عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر  کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ ہائیکورٹ نے  انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا تھا۔