نئےوزراء کی حلف برداری کی تقریب ایک روزکےلیے ملتوی

federal-cabinet

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کےنئے ارکان کی تقریب حلف برداری ایک روز کے لیے ملتوی ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نئےوزراءکی تقریب حلف برداری  اب کل ساڑھے10بجےہوگی تقریب میں بلائےگئےمہمانوں کوبھی معذرت کےلیےٹیلی فون  کردیا گیا ہے ۔

 وفاقی کابینہ کےارکان کی تقریب حلف برداری آج دوپہرڈھائی بجےہوگی  ہونا تھی جس کا شیڈول کابینہ ڈویژن نےجاری کیا تھا۔

پاکستان کے نئے صدرمملکت عارف علوی  کل وزراء سےحلف لیں گے ۔

وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا میں عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور محمد میاں سومرو کو نجکاری کا قلمدان سونپا جائے جبکہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 نئے وزرا کو شامل کرلیا گیا جس کے بعد وزرا و مشیران کی تعداد 26 ہوگئی۔