سعودی عرب : عسیرمیں فائرنگ،4سیکیورٹی اہلکارجاں بحق،4زخمی

Asir

ریاض:سعودی عرب کے صوبے عسیر میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں4 اہلکار جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔

سعودی حکام کا کہاہےکہ فائرنگ کرنے والے 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق بارہ بج کر چالیس منٹ پر المجارد اور بارق شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی احمد ابراہیم عسیری، عبداللہ غازی الشھری اور صالح علی العمری شامل ہیں۔