گوادرکوپاکستان کادبئی بنائیں گے،ایڈمرل ظفرمحمودعباسی

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں اسکول کی تعمیر پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادرمیں بحریہ ماڈل اسکول تعمیرکیاجائےگا،ڈیرہ غازی خان میں کیڈٹ کالج بنارہےہیں،پاکستان نیوی تعلیم کےشعبےمیں صلاحیتیں بروئےکارلارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عالمی تجارت میں میری ٹائم کاکردارکلیدی ہے،ملکی ترقی میں پاک بحریہ نےہمیشہ اہم کرداراداکیا،عالمی تجارت میں میری ٹائم کاکلیدی کردارہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباس نے کہا کہ ضرورت ہے پاکستان کے وسائل کو بنیادی معیشت میں لایا جائے۔ وسائل شامل کر کے ہم اپنی جی ڈی پی کو دگنا اور سہ گنا کر سکتے ہیں۔

نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم کی ترقی اور اسے بنیادی دھارے میں لانا ضروری ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے ترقی کا آغاز جہاز سازی سے کیا۔ ہم نے سنہ 1950 میں ایک شپ یارڈ بنایا وہ آج بھی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید ایک سے زیادہ شپ یارڈز کی ضرورت ہے۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ساحلی سیاحت کے بہت مواقع ہیں۔ میری ٹائم میں بہت پوٹینشل ہے اسے آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے سوشل امپاورمنٹ کے لیے بھی بہت کام کیے ہیں۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان کا کوسٹل ایریا آنے والے وقت کا دبئی ہوگا۔ ملکی وسائل کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا۔