جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر کردیا

کازان: کھیلوں کی دنیا کے مقبول ترین مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے 41ویں میچ میں جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو 0-2 سے شکست دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 کا 41واں میچ آج گروپ ایف کی ٹیمیں جنوبی کوریا اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں جنوبی کوریا اور جرمنی کی جانب سے گول کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔ لیکن جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو 0-2 سے شکست دیکر عالمی چیمپئن کو ورلڈکپ کے ایونٹ سے باہر کردیا۔

عالمی چیمپئن جرمن کی ٹیم 80 سال بعد پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔