افغان صدر اشرف غنی کی طا لبان کو امن مذاکرات کی پیشکش

ashraf-ghani

کابل : افغان صدر اشرف غنی نے طا لبان کو امن مذاکرات کی پیشکش کر دی ۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امن طالبان کے ہاتھوں میں ہے کابل میں دفتر کھولنے کے لیے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے طالبان رہنماوںپر سے سفری پابندیاں ہٹا نے کا بھی عندیہ دے دیا ساتھ ہی افغان صدر نے پاکستان سے بھی تلخیاں دور کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے لیے کانفرنس کا انعقاد آج کیا جائے گا۔قیام امن کے لیے منعقدہ اجلاس میں پاکستان، بھارت، اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت 25 ممالک اور تنظیمیں شرکت کر رہے ہیں ۔
افغان حکام کے مطابق کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کی جائےگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے ایک بار پھر امریکا سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کیا تھا۔