غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پروقار تقریب

مکہ مکرمہ : غمکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، شاہ سلمان کے مشیر اور گورنر مکہ خالد فیصل تقریب کی نگرانی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جو کہ 2گھنٹے تک جاری رہی۔پرانے غلاف کو اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ نئے غلاف کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش رہے۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب کا آغاز

غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطور ہدیہ پیش کیاجاتا ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 100کلو گرام چاندی،  670کلو ریشم اور 120کلو سوناکا استعمال ہوا، 47حصوں پر مشتمل غلاف کاہر حصہ 14میٹر لمبااور 95سینٹی میٹر چوڑا ہے۔جبکہ غلاف کعبہ کی تیاری پر20لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔

غلاف کعبہ پر بیت اللہ کی حرمت کے ساتھ ساتھ حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ ہیں۔

غلاف کعبہ ہرسال 9ذوالحجہ کوتبدیل کیاجاتاہے، فتح مکہ کے بعد رسول اللہ اکرم ﷺنےغلاف کعبہ چڑھانے کا حکم دیا۔

تقریب میں  گورنر مکہ، سعودی اعلیٰ حکام، مسلم ممالک کے سفیر اور خصوصی نمائندے شریک تھے۔

واضح رہے کہ اتارے جانے والے غلاف کے حصوں کو غیر ملکی شخصیات کو ہدیہ کر دیا جائے گا۔