ایشیا کپ میں قومی ٹیم بھارت کو شکست دے گی،شاہدآفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیشنگوئی کی ہے کہ شاہین ایشیا کپ میں سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کی ٹیم کو شکست دیں گے۔

شہر قائد میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر شاہد آفریدی کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق چئیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اپنے دور میں بہت اچھاکام کیا۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور پاکستان سپر لیگ کو پاکستان لانا ان کا کارنامہ ہے اور میرے خیال میں نجم سیٹھی نےذمہ داری کامظاہرہ کیاتھا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد ایک مشکل کام تھا جسے نجم سیٹھی نے بخوبی کر کے دکھایا۔ انکا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کوسنبھالنےمیں ڈپارٹمنٹ کرکٹ کابہت بڑاہاتھ ہے۔

جارحانہ کرکٹ کئیریر رکھنے والے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب کے دوران جاپان کےدورےپرتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نوجوت سدھوکو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کرنا اچھا اقدام تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہلڑائی جھگڑے سے معاملات حل نہیں ہوتے ہیں۔

شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈجاب کی ضرورت نہیں ہے وہاں مجھ سے قابل لوگ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم سرفراز کی قیادت میں ایشیاکپ میں بھارت سے جیتے گی۔

نومنتخب وزیر اعظم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امید ہےعمران خان قوم سے کیے اپنے وعدے پورے کریں گے، ہمیں عمران خان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔