صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی

gold

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد صرافہ بازار میں بھی فی تولے سونے کی قیمت 400 روپے کی کمی کے بعد 56 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازا ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہوکر1 ہزار 3 سو 28 روپے فی اونس پرآگیا جس کے ثمرات کراچی کے صرافہ بازار تک بھی پہنچے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد صرافہ بازار میں فی تولے سونے کی قیمت 400 روپے کمی کے بعد  56 ہزار 200 روپے ہوگئی جب کہ 10گرام سونا 343 روپے کمی سے 48 ہزار 171 روپے کا ہوگیا ہے۔