صرافہ بازار میں سونے کے نرخوں میں کمی

gold

کراچی: سندھ صرافہ بازار میں سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنی میں آئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 13 سو 29 ڈالرفی اونس پرآگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 57 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے  جب کہ 10گرام سونا172روپے کمی سے 49 ہزار 28 روپے پر آگیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں فی تولے سونے کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور فی تولہ سونا 57 ہزار 900 روپے پر فروخت کیا جا رہا تھا۔