سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

gold

کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد قیمت55ہزار60روپےتولہ ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 1 ہزار 207 ڈالر فی اونس ہو گئی ہےجس کی وجہ سے  10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 47 ہزار 668 روپے ہو گئی۔ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 55 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت 770 روپے پر برقرار ہے۔