فی تولے سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

کراچی: فی تولے سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے کے بعد 58 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں کی اضافے کی لہر برقرار ہے ۔ فی تولے سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے کے بعد  58 ہزار 650 روپے ہوگئی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت172روپے اضافے سے 50 ہزار283روپےہوگئی ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں صرافہ بازار میں فی تولے سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 58 ہزار300 روپے تک جا پہنچی تھی جس کے بعد سے مسلسل سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

26 اگست کو بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 1 ہزار 207 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی جس کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر دیکھنے میں آئے تھے۔