فی تولے سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

gold

کراچی: صرافہ بازار میں فی تولے سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 58 ہزار300 روپے ہوگئی۔

حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ ایسوسی کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولے سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمت بڑھنے کے بعد فی تولے سونے کی قیمت 56 ہزار 300 روپے سے بڑھ کر 58 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 715 روپے اضافے کے بعد 49 ہزار 983 روپے تک جا پہنچی ہے۔

دو روز قبل 26 اگست کو بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 1 ہزار 207 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی جس اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر دیکھنے میں آئے تھے۔

سندھ صرافہ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد  10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 47 ہزار 668 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 55 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت 770 روپے پر برقرار ہے۔