سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے فی تولہ سونا تین سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رک نہیں سکا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار2 سو 93 ڈالر ہوگئی ہے جس کے اثرات پاکستان تک بھی پہنچیں ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سندھ بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولے سونے کی قیمت 350 روپے بڑھ کر54 ہزار 300 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 301 روپے بڑھ کر 46 ہزار 542 روپے ہوگئی ہے۔