گوگل نے 39 یوٹیوب چینل بند کر دیے

ایرانی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے 39 نشریاتی ادارے گوگل نے بند کردیئے۔

غیرملکی رپورٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کے 39 چیلنز کیساتھ ساتھ 6 بلاگر اور 13 گوگل پلس اکاؤنٹ بند کردیئے گئے، ان اکاؤنٹس اور چیلنز سے متعلق یہ شعبہ تھا کہ ان کا تعلق مبینہ طور پر ایران کی پروپیگنڈہ پر مبنی کارروائیوں سے ہے۔

گوگل نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان موضوعات پر ہماری تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اپنے نتائج امریکہ اور دوسری جگہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ حکومتی عناصر سے شیئر کریں گے۔

گوگل نے انٹیلی جینس معلومات کے حصول کے لیے ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی فائر آئی سے رابطہ کیا ہے ۔ گوگل کا کہنا ہے کہ فائر آئی نے حالیہ مہینوں میں حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے اداروں اور افراد کی کوششوں کا کھوج لگایا اور انہیں بلاک کیا۔

فائر آئی کی کارروائی کے مطابق لوگوں کی سوچ پر اثر انداز ہونے والی پوسٹس اور اکاؤنٹس ایران میں بنائے گئے تھے جنکا ہدف امریکہ، برطانیہ، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے علاقے تھے۔