عوام کاحق ان کوواپس کرنےکیلئےآخری حد تک جائیں گے،عثمان بزدار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمارا کام نئےپاکستان اورتبدیلی کوعملی شکل دیناہے،100روزہ ایجنڈےپرعملدرآمد کیلئےکام کررہےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات ہوئی اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کواولین ترجیح دیں گے،وسائل پرصرف عوام کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کووزیراعظم عمران خان سے جو امیدیں ہیں اس پرپورا اتریں گے، حکومت کا مقصد نئے پاکستان اورتبدیلی کوعملی شکل دینا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈے پرعملدرآمد کے لیے تیزی سے کام کررہے ہیں، ایجنڈے کے تحت کیے گئے اقدامات پر پیشرفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہوگی۔