انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کاچینی زبان میں پہلاٹوئٹ

imran-khan

اسلام آباد: انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف نے چینی زبان میں پہلا ٹوئٹ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف نے چینی زبان میں ٹوئٹ کیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت چین کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنائے گی۔

چینی زبان میں اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی کیلئے  کام کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربے سے استفادہ کرنے اور یہ جاننے کیلئے کہ  غریبوں کا معیار زندگی کس طرح بلند کیاجاسکتا ہے ، ایک ٹیم چین بجھوائی جائے گی ۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے چینی زبان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے ٹوئٹ کا  خیرمقدم کیا   ۔

دوسری جانب ہمسایہ ملک افغانستان کے ٹوئٹ کا جواب بھی مقامی زبان میں دیا گیا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کے لئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے، افغانستان میں امن کے قیام کے بعد اوپن بارڈر سسٹم چاہتے ہیں۔