بڑی قومیں اپنے شہداءکوکبھی نہیں بھولتیں،آئی ایس پی آر

ISPR

پاک فوج کے  شعبہ  تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  نے اپنے  یوم دفاع وشہداء کے موقع جاری اپنے  پیغام میں  کہا ہے کہ عظیم قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں۔

یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آج یوم دفاع وشہدا ہے،آئیے اپنے شہدا کے گھروں پر جائیں، آئیے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کریں، وطن کے لیے شہدا کی عظیم قربانیوں پر ان کا شکریہ ادا کریں۔