سری لنکن وزیراعظم کا عمران خان ٹیلیفون، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو سریلنکن وزیراعظم نے ٹیلیفون کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے 22ویں وزیراعظم عمران خان کوسری لنکن وزیراعظم  رنیل وکرماسنگھا نے ٹیلیفون کیا اورعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد پیش کی۔ دوران گفتگو دونوں وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے ملکر کام کرنےکی ضرورت ہے۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نےسری لنکا کے وزیراعظم کا شکریہ اداکیا اورکہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

 دوسری جانب رہنمابرطانوی لیبرپارٹی جیرمی کوربائن نے بھی عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستانی عوام فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر چین، ایران، بھارت، امریکہ افغانستان، ملائیشیا اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کے سربراہاں نے مبارکباد پیش کی۔