صحت مند رہنے کے لیے صبح کی بری عادات کو الودع کہہ دیں

health

یہ درست ہے کہ پرانی عادتیں آسانی سے نہیں چھوڑی جاتی  ہیں مگر کچھ عادتیں ایسی ہیں جنھیں  چھوڑ دینا صحت مند رہنے کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔

کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو صبح سویرےکیے جائیں تو وہ ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں جیسے ورزش مگر دوسری جانب ایسے بہت سے کام ہیں جو ہمارے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اورانھیں ترک کر کے ہم ایک اچھے اور صحت مند دن کا آغاز کر سکتے ہیں ۔

صبح  سویرے نہانا

یہ بات  اپنی  جگہ  بلکل  درست ہے کہ  صبح  سویرے  نہانا  بہت  اچھا  اور  فائدہ  مند  ہے  اس  سے  سارا دن  انسان  تروتازہ  اور  خوش باش رہتا ہے  تحقیق نے بھی  یہ بات  ثابت کی ہے کہ صبح  غسل  کرنے  سے  دماغ فعال ہوجاتا ہے اور نئے اور غیر معمولی خیالات پیدا ہوتے ہیں ۔لہذا  صبح کے  وقت غسل کرنے کی  اچھی  عادت کو  اپنا لیں اور صرف منہ دھونے کی  عادت کو  ترک کریں  ۔

ٹھنڈے پانی  سے  غسل کریں

چونکہ گرم پانی سے غسل کر نے کے بعد ہم  آرام  اور سکون محسوس کرتے ہیں  اس لیے ماہرین  زیادہ  تر مشورہ دیتےہیں کے  رات کو گرم پانی  سے  غسل کر کے سوئیں  لیکن  صبح کے  وقت چونکہ  ہمیں اپنے  معاملاتِ  زندگی  اور  ملازمت  کو  دیکھنا ہوتاہے  اس لیے صبح کے  وقت  ٹھنڈے پانی  سے نہانا بے حد مفید ہے۔

صبح اٹھتے ہی  موبائل فون کا  استعمال نہ کریں

اگر  آپ کو  بھی  صبح  اٹھتے ہی  اپنے  موبائل پر  نیوز  فیڈ  اور اپ ڈیٹس چیک کرنے کی عادت ہے  تو  اس کو  فوراًترک کریں  کیونکہ  بیدار ہونے  فوراًبعد موبائل فون کا  استعمال بلکل بھی  درست نہیں  ہے ۔

ورزش کی  عادت اپنائیں 

کوشش کریں  کے  دن  کا  آغاز  کسی  اچھی  اور  صحت مند   مشق سے کریں  جیسے  ورزش ،  چہل  قدمی   اور مراقبہ  وغیرہ صحت مند رہنے کے لیے  ورزش سب سے بہترین ہے ۔

صحت مند ناشتہ  کیجیے

دن  کے  آغاز میں  اگر  اچھا  اور صحت مند ناشتے سے کیا جائے  تو  پورادن بہت  اچھا  خوشگوار گزرتا ہے ۔

بہت  زیاده  میٹھا  اور  چٹ پٹا  ناشتہ کرنے  سے  اجتناب کریں  کیونکہ صبح میں بہت ساری چینی خون میں انسولین کی انفیوژن کا سبب بنتی ہے، اور صحت پر  اس کے  برے  اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے خود کو   تھکا ہ ہو ا اور بوجھل محسوس کرنا ۔

ناشتے کے  بعد  دانت  ضرور  صاف کریں

بہت  سے  افراد کی  عادت ہوتی ہے کہ  صبح  میں سب  سے پہلے  دانت  صاف کرتے ہیں  لیکن  کیا  آپ کو معلوم ہے کہ دانتوں  کی  صفا ئی ناشتے سے پہلے نہیں  نا شتے کے  بعد  کرنا  چاہیے ۔ اس لیے  ناشتے کے بعد  اپنے  دانت  ضرور صاف کریں اوربہتر ہوگا کہ  صبح  اٹھنے کے بعد  نہار منہ پانی  پیئیں۔

 

یہ  چند  چھوٹی  چھوٹی  عادتیں ہیں جنھیں  اپنا  کر  آپ ایک  صحت مند دن  کا  آغاز کر  سکتے ہیں ۔