ہڈیوں کی بیما ری میں مبتلا 13سالہ لڑکی  حنا کی حالت تشویشناک

 کراچی : ہڈیوں کی بیما ری بون میرو میں مبتلا 13سالہ لڑکی  حنا کی حالت تشویشناک ہے ۔

نمائندہ نیوز ون کے مطابق شدید قرب اور تکلیف کا شکار حنا گذشتہ 3 ماہ سے جناح اسپتال کے چکر لگا نے پر مجبور ہے ۔ والدین نے  علاج معالجے کے لیے  حکومتِ سندہ سے اپیل کی ہے ۔

ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا حنا حکام بالا کی توجہ کی منتظر ہے ۔ حنا کو  3ماہ قبل ڈاکٹروں نے بون میرو کی تشخیص کی تھی ۔حنا کو مسلسل خون کی ڈرپس لگائی جاری ہیں اور اسپتال انتظامیہ نے بھی صاف جواب دے دیا ہے ۔