ہندو برادری آج’ رکشا بندھن‘ منا رہی ہے

دنیا بھر میں آج ہندو برادری رکشا بندھن منارہی ہیں ، اس دن بہنیں بھائیوں کی عمردرازی ، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتی ہیں۔ جبکہ بھائی بہنوں کی حفاظت کاعہد لیتا ہے۔

ہندو مذہب کے مطابق یہ تہوار مہابھارت سے شروع ہوا، ہندو برادری میں اس دن کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے بہنیں رنگ برنگے دھاگوں سے راکھی اور پوجا کی تھالی سجاتی ہے جس کے بعد اپنے بھائی کی کلائی پر باندھتی ہے اور ان سے اپنی حفاظت کا عہد لیتی ہے۔جبکہ بھائی جواب میں بہن کو تحفہ دیتا ہے۔

Related image

 

راکھی ایک محض دھاگہ ہے مگر درحقیقت یہ ایک ایسا مضبوط رشتہ ہے جسے دنیا کی کوئی بھی طاقت توڑ نہیں سکتی، ہندو کمیونٹی میں راکھی ان مردوں کو بھی باندھی جاسکتی ہے جنھیں وہ اپنا بھائی سمجھتی ہے۔

Image result for raksha bandhan

یہ تہوار ایک دوسرے سے ملنے جلنے اور گھروالوں کیساتھ وقت گزارنے کا ذریعہ ہے۔