میری کابینہ تجربہ کاراور بیلنس ہے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

Murad-Ali-Shah

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں وفاق صوبے میں کام کرنا چاہتا ہے تو تعاون کریں گے، میری کابینہ تجربہ کار اور بیلنس ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پرحاضری دی، مزارپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ اللہ ہمیں سندھ کی خدمت کے لیے ہمت دے۔ میری کا بینہ تجربہ کار اور بیلنس ہے۔ وفاق نے سندھ کوحقوق دیےتوہراچھی چیزکوسپورٹ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگروفاق صوبے میں کام کرنا چاہتا ہے توتعاون کریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں محکمہ اینٹی کرپشن کو متحرک کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ احتساب ہو لیکن سیاست کا شکارنہ ہو۔ اگر ہوا تو بھرپور مخالفت کریں گے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پیر کی شام کا بینہ کا پہلااجلاس ہوگا جس میں  پانی سمیت ودیگرایشوزپرفیصلے کیے جائیں گے۔

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پولیس کےچاق وچوبنددستےنے سلامی دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیراعلیٰ ہاﺅس آمد پر پولیس کے چاق وچوبنددستے نے گارڈآف آنرپیش کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کے دستے کامعائنہ کیااورسلامی لی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مراد علی شاہ نے مسلسل دوسری باروزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سےحلف لیا۔