گروپ ایڈمن کو گروپ میں میسج بھیجنا مہنگا پڑگیا

WhatsApp-Group-Admin

اگر آپ بھی کسی گروپ کے ایڈمن ہیں توکو ئی  بھی میسجز بھیجنے سے پہلے یہ پڑھ لیں کیونکہ گروپ میں میسیجز بھیجنا ایک گروپ ایڈمن کو مہنگا پڑگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ایک ڈاکٹر نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن پر غیرضروری میسجز بھیج کر وقت بربادکرنے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

ڈاکٹرنے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا اور گروپ ایڈمن پرالزام لگایا ہے کہ پہلے اسے ایک گروپ میں شامل کیاگیا اور تقریباً سارا دن ہی اس میں انتہائی غیر ضروری میسجز بھیجے گئے جن کی وجہ سے اس کا قیمتی وقت ضائع ہوا۔

خیال رہے کہ قانون دان اس منفرد ہرجانے کے کیس پر کہتے ہیں کہ عدالت اس مقدمے کو سماعت کےبغیر مسترد کر دے گی۔

 واضح  رہے کہ  سماجی  روابط  کی  مختلف  سائٹس پر  اپنےخیالات  اور  معلومات کی  ترسیل  و  اشاعت کے  لیے  مختلف گروپس  بنا لیے  جاتے جن کے  زریعے  ایک  وقت میں  کئی  افراد  ایک  ساتھ نہ   صرف بات  چیت کر سکتے ہیں  بلکہ اس کے  زریعے  نشرو اشاعت  اور پروڈکٹ کی تشہیر  کا  کام  بھی  با آسانی  ہوتا ہے ۔