عمران خان نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو پیچھے چھوڑدیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساتویں نمبر آگئے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم بننے سے قبل ہی انکی شخصیت اور کردار کو مختلف زاویے سے جانچا جارہا ہے، عمران خان کی ’’وننگ اسپیچ‘‘ کے بعد انکو دنیا کے خوبرو سربراہان کی فہرست میں شمار کیا جانے لگا۔

تاہم حال ہی میں عمران خان سوشل میڈیا کے سب سے زیادوہ فالوورز رکھنے کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

سوشل میڈیا انتخابی مہم کا سب سے اہم ذریعہ مانا جاتا ہے جسکا دنیا بھر کے سربراہان بہ خوبی استعمال کرتے ہیں۔ عمران خان کو ’’فیس بک خان ‘‘ کہا جاتا ہے جسکی وجہ تحریک انصاف اور خود عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال ہے۔

عام انتخابات 2018 میں عمران خان کی واضح کامیاب کے بعد انکی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔ کپتان سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ فالوورز رکھنے پر ساتوں نمبر آگئے۔

عمران خان ٹوئٹر پر 87 کروڑ فالوورز کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 کروڑ 35 لاکھ فالوورز کیساتھ پہلے اور ترک صدر طیب اردوان ایک کروڑ 30 لاکھ فالوورز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے 42 لاکھ 60 ہزار ، برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے 5 لاکھ 91 ہزار اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ایک لاکھ 48 ہزار فالوورز ہیں۔