سیاست اورشرافت کپتان کے قریب سے نہیں گزری، اسفندیارولی

نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندریارولی کا کہنا ہے کہ سیاست اورشرافت کپتان کے قریب سےنہیں گزری ہے اور کے پی حکومت کے اپنے ہی ارکان وزیراعلیٰ کو کرپٹ کہتے ہیں۔

نوشہرہ میں سربراہ اےاین پی اسفندیارولی کاجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کپتان کےسیاست میں آنےسےشرافت ختم ہوگئی ہے اور سیاست و شرافت کپتان کے قریب سے نہیں گزری جب کہ کے پی حکومت کے اپنے ہی ارکان وزیراعلیٰ کوکرپٹ کہتے ہیں۔

اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ کون بکا ہے کس نے خریدا ہے اور پہلے گھوڑے بکتے تھےاس بار پورے اصطبل فروخت ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات شفاف طریقے سے ہونے چاہیے۔

اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھے گھوڑے بکتے ہیں لیکن اس سینیٹ الیکشن میں اصطبل ہی بک گئے۔ دعوےسےکہتا ہوں اےاین پی سےبہترحکومت کوئی نہیں بناسکتا۔

اسفندریار ولی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں تعلقات بہتر ہوں تو اچھا ہے اور پاکستان اورافغانستان کوبیٹھ کرغلط فہمیاں دورکرنی ہوں گی۔