عمران خان5دن سےکمرے میں چھپےہوئے ہیں،مریم اورنگزیب

لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان5دن سےکمرے میں چھپےہوئے ہیں، خیالی وزیراعظم اپنےہی کارکنان سےچھپاہواہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کاملکی سیاست میں اہم کرداررہا ہے،کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کےلیےپوری قوم دعاگوہے،بیماری سےمتعلق پھیلائی گئی خبریں افسوسناک ہیں،کلثوم نواز سےمتعلق اعتزازاحسن کےبیان پر دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقی اقدارکوریٹنگ کی نظرنہیں کرناچاہیے،انسانی جذبات کوپامال کرنا کسی طور درست نہیں ہے،کسی کی علالت کوسیاسی مقاصد کےلیےاستعمال نہیں کرناچاہیے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے100سےزائد پیشیاں بھگتیں،نیب میں ریفرنسزپرریفرنسز دائرکیے گئے،مریم اورنگزیباتنا عرصہ گزرنے کےبعد بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،نیب دیگرمقدمات پرمسلسل خاموش کیوں ہے؟طلبی صرف عوامی خدمت کرنےوالوں کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان5دن سےکمرے میں چھپےہوئے ہیں،خیالی وزیراعظم اپنےہی کارکنان سےچھپاہواہے،ٹکٹوں کی غلط تقسیم کرنےوالےکارکنان سےمنہ چھپارہے ہیں۔