عمران خان کے سیاست میں آنے سے شائستگی ختم ہوگئی ہے، اسفند یار ولی

صوابی: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندریارولی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاست میں آنے سے شائستگی ختم ہوگئی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندریارولی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کپتان کے سیاست میں آنے سے شائستگی ختم ہوگئی ہے اور پرویز خٹک کے پیپلز پارٹی کے بارے میں نازیبابیان کی مذمت کرتا ہوں۔

سربراہ اے این پی اسفند یارولی کا کہنا تھا کہ کارکن شہیدوں کے خون کا بدلہ لالٹین کو ووٹ دے کر لیں اور سیکیورٹی خطرات کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابات نہ ہوں۔