شمالی کوریا کےسربراہ نےخط میں ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا

North-Korea

شمالی کوریا کے سربراہ نے خط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا ۔

وہائٹ ہاؤس کے ایک اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کِم نے امریکی صدر کے ساتھ ایک نئی ملاقات کی خواہش ظاہر کیا ہے۔

سارہ سینڈر کے مطابق موصول ہونے والا خط اُس پیش رفت کی دلیل ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ہوئی ہے۔

صدارتی ترجمان نے کہا کہ اتوار کے روز پیونگ یانگ کی فوجی پریڈ میں شمالی کوریا کی جانب سے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائلوں کی عدم نمائش ،،، جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے “نیک نیتی” کا ثبوت ہے۔

امریکی صدارتی ترجمان سارہ سینڈرز نے گزشتہ روز بتایا کہ ہم اس سربراہ ملاقات کے انعقاد کے لیے فراخی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں رابطہ کاری بھی عمل میں لائی جار رہی ہے جو 12 جون کو سنگاپور میں دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات کے بعد دروبرو مل بیٹھنے کا دوسرا موقع ہو گا۔

البتہ ترجمان نے نئی سربراہ ملاقات کا وقت اور اس کے انعقاد کی جگہ کے بارے میں نہیں بتایا۔