بھارت کا پاکستان سےکلبھوشن کےمعاملےپرنظرثانی کامطالبہ

Sohail Mahmood، Sushma Swaraj

نئی دہلی:نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمودکی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سےملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستان سےکلبھوشن کےمعاملےپرنظرثانی کامطالبہ کر دیا ۔

ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا  نے دعویٰ کیا ہے کہ سشما سوراج نے پاکستان سےکلبھوشن کےمعاملےپرنظرثانی کامطالبہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔