بھارت سازشوں کے بجائے اپنی طاقت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان پر بھارتی انتخابات میں مداخلت کو ترجمان دفتر خارجہ نے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ بھارت سازشوں کے بجائے اپنی طاقت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے، بھارتی سازشیں بےبنیاد اور رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔

واضح رہے اتوار کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان بھارتی ریاست گجرات کی اسمبلی کے انتخابات میں مداخلت کررہا ہے۔