بھارت اور امریکا کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط

india

بھارت اورامریکاکےدرمیان اہم فوجی معاہدےپردستخط ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کایہ پہلا دورہ بھارت ہےامیدہےامریکابھارتی مفادکےخلاف نہیں چلےگا۔

سشما سوراجنے مزید کہاکہ امریکااوربھارت کادہشتگردی کےخلاف جنگ میں تعاون پراتفاق ہوا ہے اورساتھ ہی جنوبی ایشیاکےموجودہ حالات پربھی تفصیلی گفتگوہوئی ہے ۔سشماسوراج نے کہاکہ سرحدی دہشتگردی روکنےکےلیےدونوں ممالک کانقطہ نظرایک ہے۔

خیا ل رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وفد کے ہمراہ بھارت پہنچےجہاں انہوں نے بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

Michael-R-Pompeo

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اورامریکاکےدرمیان ہونے والےفوجی معاہدےکےتحت بھارت اہم امریکی دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرسکےگا۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، پاکستان کے پانچ گھنٹے کے دورے میں مائیک پومپیو اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے،،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےوفود کی سطح پر تبادلہ خیال کیا۔

Pakistsn