بھارت کے مسلمان سراپا احتجاج ،آئین میں درج حقوق ادا کرنے کا مطالبہ

india

بھارت کے مسلمان سراپا احتجاج ہوگئے کیونکہ ان کو ان کے وہ حقوق نہین دیے جا رہے جو باھرت کے آئین اور قانو میں درج ہیں ۔

بھارت میں مسلمان سب سے بڑی اقلیت ہیں بھارت کے آئین میں مسلمان اقلیت کیلئے نوکریوں اور تعلیمی داخلوں کا پانچ فیصد مختص ہے۔

حقوق کے مطالبے کے لیے شہر پونا میں بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پرریلی کے شرکاء نے نوکریاں دینے، تعلیمی اداروں میں داخلے دینے، آئین اور قانون میں درج حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

خیال رہے کہ بھارت کے آئین میں مسلمان اقلیت کیلئے نوکریوں اور تعلیمی داخلوں کا پانچ فیصد مختص ہے۔اس موقع پر احتجاجی ریلی کے شرکاءکا کہنا تھاکہ حقوق ادا کیوں نہیں کیے جارہے ۔

احتجاج میں طلباء نے بھرپور شرکت کرکے نوکری اور تعلیمی اداروں میں داخلے کا مطالبہ کیا، بھارتی پرچم ریلی میں نمایاں رہے سکھوں نے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں نمایاں حصہ لیا۔