بھارت : ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ

homosexuality

بھارت : بھارت میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہم جنس پرستی اب غیرقانونی نہیں ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف انڈیا کے 5 ججوں پر مشتمل بنچ نے ہم جنس پرستی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور 17 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ دوران سماعت عدالت کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ ہم جنس پرستوں کوعام شہریوں کےحقوق حاصل ہیں اور ہم اس عمل کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کر دیا۔ بھارتی چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا اعلیٰ ترین انسانیت ہے۔