انسٹا گرام صارفین کیلئے گروپ ویڈیو چیٹ کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی

نیویارک : ٹیکنالوجی کی دنیا میں انسٹاگرام ایپ نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروادیا۔ دیگر ایپ کی طرح انسٹا پر بھی اب گروپ ویڈیو چیٹ ہوگی۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ میش ایپل کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام ایپ استعمال کرنے والے آج سے انسٹا پر ویڈیو گروپ چیٹ کے ذریعے اپنے دوستوں سے بات کرسکے گے۔ جس میں بیک وقت 4 لوگ ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

Instagram Video Calling

اس فیچر میں ویڈیو کال کیساتھ ساتھ باآسانی تصاویر اور اسٹوریز پوسٹ کی جاسکتی ہے ساتھ ہی انسٹا فیڈز بھی براؤز کی جاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آزمائشی طور پر چند صارفین کے لیے متعارف کیا گیا ہے لیکن ممکن ہے کہ کل تک تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور سہولت متعارف کروائی تھی، جس کے تحت انسٹاگرام صارفین ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب کے مقابلے میں انسٹاگرام نے اپناآئی جی ٹی وی متعارف کروایا تھا۔ آئی جی ٹی وی ایک نئی ایپلی کیشن ہے، جہاں صارفین ایک منٹ سے زیادہ دیر کی ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔