انسٹاگرام اسٹوری پر اب گروپ چیٹ بھی ہوگی

سماجی  روابط کی معروف ویب سائٹ فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ ’انسٹا گرام ‘ نے ایک اور نئے فیچر کا  اضافہ کردیا۔ انسٹاگرام اسٹوری کا پول آپشن اب گروپ چیٹ میں بھی فراہم ہوگا۔

صارفین اپنی اسٹوری میں دوستوں سے رائے معلوم کرنے کیساتھ ساتھ گروپ چیٹ بھی کرسکتا ہے، یہ سہولت گذشتہ روز سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب کردی گئی ہے۔

اس سہولت کے ذریعے صارفین فوری طور پر اپنے دوستوں سے مشورہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس میں انسٹاگرام نے اپنی اسٹوری میں پول کا آپشن متعارف کرایا جس سے صارف اپنی اسٹوری میں دستوں کی رائے جان سکتے تھے۔