ایران کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکومتی عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

جمعرات کے روز ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دو دن کے مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران وزیرا عظم عمران، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

جواد ظریف کے نورخان ائیربیس پہنچنے پر دفترخارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ نئی حکومت بننے کے بعد کسی ملک کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا پاکستان کا دورہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزد ہونے پر پی ٹی آئی کے چئیرمین کو مبارک باد کے ساتھ ایران کے دورے کی دعوت دی تھی ۔ اس موقع پر دونوں جانب سے آپسی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کےساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے۔