محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف ایک رن دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

 پورٹ آف اسپین:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کیربئین پریمیئر لیگ میں باربا ڈوس کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان نے اپنی دھواں دھار بالنگ کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے 4 اوورز میں 1 رن اور 23 ڈاٹ بالز کروائیں جبکہ 2 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ بھی دکھایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عرفان نے 0.25 کا رن ریٹ دے کر جنوبی افریقہ کے کرکٹر کرس مورس کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے نومبر 2014 میں 0.5 کے رن ریٹ کا ریکارڈ بنایا تھا۔

محمد عرفان نے اپنی پہلی بال میں کرس گیل کو کیچ آؤٹ کیا تاہم شاندار باؤلنگ کے باوجود انکی ٹیم سینٹ کیٹس سے ہار گئی۔